جے ایم سی کارپوریٹر ریتو چوہدری نے مانسر سڑک پر سٹریٹ لائٹس کے کام آغاز کیا

0
0

وارڈ کیلئے جے ایم سی سے تین سو سٹریٹ لائٹوں کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے ایم سی کارپوریٹر ریتو چوہدری نے وارڈ نمبر سات میں مانسر سڑک پر سٹریٹ لائٹس کے کام آغا ز سپروائزر تارا چند ڈوگرہ کی قیادت میں کیا ۔واضح رہے سٹریٹ لائٹس کے یہ پروجیکٹ کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا تھا ۔ اس موقع پر ریتو چوہدری نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک سو سے زائد ایل ای ڈی لائٹس کی وارڈ نمبر سات میں تنصیب کی گئی ہے ۔انہوں نے اس دوران مقامی عوام کے مسائل بغور سماعت کئے اور ان کے مطالبات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ریتو چوہدری نے اس سلسلے میں میئر جے ایم سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تین سو مزید سٹریٹ لائٹوں کا مطالبہ کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا