جے ایم سی کے وائٹل سٹیٹکس اور الیکشن سیکشن کے کام کا جائزہ بھی لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے یہاں دیگر افسران کے ہمراہ جے ایم سی کے وائٹل سٹیٹکس اور الیکشن سیکشن کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس دوران متعلقہ افسران کو کئی ضروری ہدایات جاری کی گئیں ۔انہوں نے کہا صارفین کو پیدائش اور موت کی اسناد بروقت جاری کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جے ایم سی نے وائٹل سٹیٹکس سیکشن میں پی او ایس مشین نصب کی ہے تاکہ کسی مالی نقصان یہ رشوت جیسے معاملات سے بچا جا سکے ۔بعد ازاں انہوں نے وارڈ نمبر 66کا دورہ کر کے تارکول کے کام کا افتتاح کیا جہاں شاریکا ریہار سیکٹر نمبر ایک کی سڑکوں اور گلیوں میں تارکول بچھا یا جائے گا ۔ اس موقع پر تارا چند منڈل پردھان مٹھی پلوڑہ، شالو سنگ میڈیا سیکریٹری، دیو کھجوریہ و دیگران موجو دتھے ۔