حکومتی پہل کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،بات سنی جاتی ہے:ارشادبی بی
نمائندہ لازوال
جموں؍؍بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم کی شروعات ہوتے ہی سرپنچ اور پنچ حضرات نے اپنے اپنے گاوں کے مسائیل انتظامیہ کے سامنے رکھنے کی شروعات کی اسی سلسلے میں جموں کے علاقہ چوادی میں بھی گزشتہ روز بیک تو ولیج پروگرام مرحلہ سوم کا انعقاد کیا گیا،جس میں یہاں کی سرپنچ ارشد بی بی ومتعلقہ پنچائت کے پنچوںاور مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی اس دوران سرپنچ ارشد بی بی نے موقعے پر آئے آفیسر فائینیشنل ایڈیشنل سیکرٹری وشال کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وشال کمار بیک ٹو ولیج پروگرام مرحلہ سوم میں ہمارے پاس آئے اور ہماری مشکلات کے بارے میں سنا اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے یہ مسائیل اعلیٰ حکام تک پہنچیں گئے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا۔اس دوران ایڈیشنل سیکرٹری وشال کمار نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ گاوں کی ترقی ہو اور گاوں کے لوگوں کے جو بھی مسائیل ہوں انہیں جلد از جلد حل کیا جائے،اور ابھی تک بیک ٹو ولیج کے جو بھی پروگرام ہوئے ہیں ان میں گاوں کے لوگوں کے مسائیل سنے گئے اور انہیں حل بھی کیا گیا ،لہذا آنے والے وقت میں بھی جو عوام کے مسائیل ہونگے انہیں جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ گاوں کے لوگ بھی بہتر زندگی جی سکیں۔اسی دوران سرپنچ ارشد بی بی نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہاں کی عوام کے بہت سے مسائیل تھے ،جنکی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ،جیسے بجلی پانی ،اسکول جیسی بنیادی سہولیات سے بھی یہاں کی عوام محروم تھی ،جن میں سے بیک ٹو ولیج مرحلہ اول اور دوم میں کچھ مسائیل کو حل کیا گیا اور جن چیزوں کی کمی پیشی رہی انہیں آج اجاگر کیا گیا اور جلد ہی ان کا ازالہ کیا جائے گا،تاکہ یہاں کی عوام بھی چین و سکون کی زندگی بسر سکے۔