پونچھ کھنیتر کی پنچائت بیلہ چوہانہ کے محلہ سیداں کیلئے بور ویل کا افتتاح
سید انیس الحق
پونچھ؍؍بیک ٹو ولیج پروگرام کے مرحلہ سوم سے عوام کی کئی امیدیں وابستہ ہیں اور اس بار عوام میں یہ امید جتائی جا رہی ہے کہ ماضی کے بیک ٹو ولیج مرحلات سے کچھ اچھا ہوگا۔ گزشتہ کئی مہینوں سے پانی کی پریشانی کیلئے پریشان ماڈل گائوں کھنیتر کے محلہ سیداں کے مکینوں نے اس وقت راحت کی سانس لی جب متعلقہ پنچائت نے متاثرہ محلہ کو بور ویل دینے کا فیصلہ لیا۔اس سلسلے میں پنچائتی نمائندگان نے محلہ میں بور ویل کیلئے جگہ کو دیکھ کر باقاعدہ طور پر بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلہ میں بطور وزٹنگ آفیسر تشریف لائے سریش چندر شرما کے ہاتھوں افتتاح بھی کروایا ۔واضح رہے یہ بور ویل متعلقہ محلہ کیلئے منظور واٹر ٹنک کی جگہ نکالا جائے گا تاکہ مذکورہ محلہ میں پانی کی پریشانی کا مستقل حل نکل سکے۔وہیں اس کے لئے متعلقہ پنچ کی موجودی میں اہل محلہ نے ایک ریزولیشن بھی پاس کیاجس پر تمام اہلیان محلہ متفق ہوئے کہ واٹر ٹینک کی جگہ بور ویل نکالا جائے ۔مقامی عوام نے اس موقع پر بیک ٹو ولیج ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ وزٹنگ آفیسرسریش چندر شرما،نائب تحصیلدار کھنیتر نواز احمد،پٹواری حلقہ کھنیترسید ممتاز حسین شاہ شکریہ ادا کیا ۔وہیں مقامی لوگوں نے پنچائتی نمائندگان سرپنچ پنچائت بیلہ چوہانہ یاسمین چوہدری، پنچ ذوالفقار علی،پنچ محمد اشرف چوہان،سابقہ بی ڈی او صدیق چوہان،سرفراز چوہان اور خوشنود چوہان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔