مہاتما گاندھی اور لعل بہادر شاستری جینتی پر پنچایت لِٹریری پروگرام میں مُشاعرے کا اہتمام

0
0

نہال پور سمبل میںادبی کُنج اور جے اینڈ کے لِٹریری ٹرٹسٹ کے آٹھ شعرا کواعزازات
طالب

میرانصاحب ؍؍پنچایت لٹریری پروگرام کے تحت پنچایت نہال پور سمبل نے مہاتما گاندھی کے جنم دِن پر ایک مشاعرے کا اہتمام کِیا۔ جِس میں مہمانِ خصوُصی اسمبلی حلقہ آر ایس پورہ کی ایک گُمنام ادبی شخصیّت اور تین کِتابوں کے مصنّف پرکاش باراؔ تشریف فرما تھے ۔ جبکہ پروگرام کی صدارت سرپنچ اشونی کُمار بھگت نے انجام دی۔اِس موقعہ پرپروگرام کے سبھی مہمانوں نے مہاتما گاندھی اور لعل بہادر شاستری کی تصویر پر گُل باری کی۔ مہمانِ خصوصی شری پرکاش باراؔ نے بھارت میں دو اکتوبر کی اپمیّت کو واضع کرتے ہوئے کہا کہ اِس دِن مہاتما گاندھی جی کا جنم1869ء میں پور بندر اور لعل بہادر شاستری جی کا جنم1904 ء میں مغل سرائے کے مقام پر2اکتوبر کے روز ہی ہوُا تھا۔ جِنھوں نے مُلک کی آزادی، تحفظ اور ترقّی کیلئے نُمایاں کام کئے ہیں۔ اِس موقعہ پر بزرگ لیکھک پرکاش بارا اور سرپنچ اشونی بھگت نے پروگران میں شریک ہوئے شاعرات اور شعراء اور گلوکار حضرات کو اعزازات سے بھی نوازا۔ اِس کے ساتھ ہی اُشری بارانے آج کے اِس پنچائیتی پروگرام میں مُشاعرے کے اِنعقاد کیلئے سرپنچ اشونی کُمار کے ذریعہ کِٗئے گئے اِنتظامات کو بھی سراہا۔اُنھوں نے کہا کہ جمّوں خِطّہ کی سبھی پنچائتوں کو نہال پور سمبل کے اِس بنچائیتی لِٹریری پروگرام سے پریرنا لینی چاہئے اور اپنے علاقوں میں لوگوں کی جاگرتی کیلئے ایسے پرودگراموں کا اہتمام ضرور کرنا چاہئے۔اِس ادبی و ثقافتی پروگرام کو رونق افروز بنانے کیلئے جِن شعراء حضرات نے مُلک میں درپیش وقت اور حالات پر اپنی تخلیقات کو مختلف زبانوں میں نظموں، غزلوں و گیتوں کی شکل میں پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کِیا اُن کے ا سمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ ، شام طالبؔ ، سنتوش شاہ نادانؔ ۔ کے آر ساتھیؔ سلگوترہ ۔ سروَرچوہان حبیٖبؔ، چمن سگوچ، ایم ایس کامراؔ ، بِشن داس خاکؔ، رمیش آنند سا گرؔ، راہُل اَرمانؔ، رمیش راز ؔکشتواڑی، اشوک پارسؔ شرما، او پی شاکر، عبدال جبّارؔ بٹ، بشیر الحق بشیرؔ، طعیّب بھارتی، معصوُمؔ کِشتواڑی ، فوزیہ مغل ضیاؔؔ، سٹار سنگھ اور نہا کُماری۔ اِس پروگرام کی نظامت کے فرائض جے اینڈ کے لٹریری ٹرسٹ کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا