عوام میں غصے اورمایوسی کی لہر،ریاست کادرجہ بحال کیاجائے:منجیت سنگھ

0
0

رائے پور دومانہ میں اپنی پارٹی لیڈران وکارکنان کاکنونشن۔اراضی اور نوکریوں میں تحفظ دینے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک

دومانہ(جموں)؍؍اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر کو یوٹی کا درجہ دیئے جانے کیخلاف لوگوں میں پائے جارہے غم وغصہ کے پیش نظر فوری ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ دوہرایا ہے۔اتوار کو رائے پور دومانہ میں منعقدہ اپنی پارٹی کے سرگرم لیڈران اور عہدیدران کے پہلے کنونشن میں اسٹیٹ ہڈ کی بحالی اور زمین اور نوکریوں کے تحفظ کے حق میں نعرے بلند کئے گئے۔صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر ریاست کی 200سالہ پرانی تاریخ ہے جس کا درجہ گھٹا کر یوٹی کر دیاگیا۔ انہوں نے ورکروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا’’میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ اپنی پارٹی ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی‘‘۔دومانہ خاص نزدیک شیو مندر کنونشن کا اہتمام اپنی پارٹی ایس سی ونگ کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت نے کیاتھاجس میں او بی سی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ، او بی سی لیڈر جگدیش راج پانڈے، شنکر سنگھ چب، اعجاز کاظمی ، سردیش رانا، گورو کپور، طارق لیو، رقیق احمد خان،سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ نے بھی شرکت کی۔ سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے پارٹی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ دونوںخطوں کے اتحاد اور یکساں ترقی کے لئے کام کر یگی۔ اپنی پارٹی صدر سعید الطاف بخاری نے بارہا ریاستی درجہ کی بحالی، نوکریوں اور زمین کے حقوق کا مطالبہ کیا ہے ، جوقابل حصول ہے ہم اُس کے لئے جموں وکشمیر کی عوام سے وعدہ بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صنعتی شعبہ میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوںکو ترجیحی چاہتی ہے۔ مقررین نے رائے پور دومانہ حلقہ کے مقامی مسائل ومشکلات بھی اجاگر کئے۔ کنونشن میں کیپٹن نیلم سنگھ، سرپنچ ایشر سنگھ، سابقہ سرپنچ شمشیر سنگھ، نائب سرپنچ سبھاش سنگھ چب، جگدیش پانڈے، راجیش لکوترہ، مدن لال، سردارجسبیر سنگھ، دلاور خان، جگدیش رام سیٹھا، رام داس، کلدیپ سنگھ، امن، آدتیہ اور راجت بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا