ضلع سری نگر کے پنزنارہ، بالہامہ پنچایت حلقوں میں بیک ٹو وِلیج مرحلہ سوم کی سرگرمیاں جاری ہیں
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ جموں و کشمیر بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی بیک ٹو وِلیج مرحلہ سوم میں سرگرمیاں جاری رہیں ۔ اسی طرح ضلع سری نگر کے قمرواری اور کھنموہ بلاکوں کی پنچایت حلقے پنزنارہ ۔اے اور پنچایت حلقہ بالہامہ ۔ اے میں بھی متعددعوامی دربار منعقد ہوئے۔پنزنارہ پنچایت حلقہ میںسپیشل سیکرٹری پھولبانی ، پارکس اور گارڈنز رفعت عارف کی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا جس میں زراعت ، جے اینڈ کے گرامین بینک، باغبانی، محکمہ پشو پالن ، دیہی ترقی،صحت عامہ، پی ڈی ڈی ، ماہی پالن اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر لوگو ں نے متعدد ترقیاتی اموراُٹھائے جس میں دیہاتیوں میں اندررونی سڑکوں کی تجدید مرمت اور بلیک ٹاپنگ، ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنوں کے لئے بجلی کے کھمبے ، اپنے اپنے علاقوں میں نکاسی آب اور آبپاشی سہولیات، کسانوں کے زیر اِلتوا ٔپی ایم کسان کارڈ کی منظوری ، آبپاشی نہروں کوڈی سلٹنگ کرنا ، ہیلتھ کارڈوں (گولڈن کارڈز) ، اے ٹی ایم سہولیات شامل تھے۔نیز اِس موقعہ پر وِزٹنگ آفیسر نے مختلف محکموں کو اپنے متعلقہ محکموںمیں عوامی مسائل کا نوٹس لینے کے لئے موقعہ پرہی ہدایات جاری کیں۔اسی طرح کھنموہ بلاک کے پنچایت حلقہ بالہامہ ۔ اے میں وِزٹنگ آفیسر ، سینئر لا آفیسر ، ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز مصبت اسماعیل کی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا اور مقامی لوگوں کی شکایات اور مسائل سنے۔اِس میٹنگ کے دوران مقامی لوگوں نے مختلف ترقیاتی امور آفیسر کی نوٹس میں لائے اور ان مسائل کے ازالے کی مانگ کی۔دونوں مقامات پر دورے کرنے والے اَفسران نے دیہی علاقوں کی سماجی و معاشی بااِختیاری کے لئے حکومت کے مختلف اِقدامات اور فلاحی منصوبوں سے لوگوں کو آگاہ کیا۔