تاخیر سے درج کرائی گئی شکایات کی بنیاد پر کیس خارج نہیں کیا جاسکتا: بمبئی ہائی کورٹ

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍اپنی ہی 6 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں درج ایک مقدمہ کو، بمبئی ہائی کورٹ نے تاخیر سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر خارج کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر شکایت دیر سے کی گئی اور پولیس نے تاخیر سے مقدمہ درج کیا اس وجہ سے مقدمے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق، ممبئی کے کھار علاقے کے رہائشی کے ایک شخص کی نابالغ بیٹی نے اس کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کے پانچ سال بعد جرم کی اطلاع دی گئی تھی، شکایت درج کروانے میں بہت دیر ہوچکی تھی اور پولیس نے کافی وقت کے بعدکیس درج کیا۔ تاہم ، ہائی کورٹ نے کہا کہ جرم درج کرنے میں تاخیر کے سبب کیس کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے۔فروری 2019 میں ، لڑکی کی ماں نے درخواست گزار کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس کے خلاف آئی پی سی اور پوک سو (POCSO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزار کی اہلیہ کی طرف سے درج شکایت کے مطابق ، وہ اپنی ہی پانچ چھ سالہ بیٹی کے سامنے ننگے غسل کرتا تھا اور اسے ناجائز طریقے سے چھوتا تھا۔ تاہم ملزم نے اپنی اہلیہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔ بیوی نے بدلہ لینے کی خاطر یہ الزام لگایا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ لڑکی میرے ساتھ اچھی طرح سے رہتی ہے ، اس نے لڑکی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پیش کیں۔درخواست گزار کی اہلیہ کی طرف سے ان کے ایڈوکیٹ آدتیہ پرتاپ نے درخواست گزار کے بیان کی تردید کی۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر بیوی کی پوری شکایت ایک ساتھ پڑھی جائے تو پورا معاملہ سمجھ میں آئے گا اور جرم ثابت ہو جائے گا، نیز اس معاملے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ہائیکورٹ نے ان کی دلیل کو قبول کرلیا۔ نابالغ لڑکی کا جواب سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت درج کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ جب تک وہ مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کے سامنے شہادت نہیں دیتی اس وقت تک اس کیس کو خارج نہیں کیا جاسکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا