مقامی عوام کے مسائل کئے سماعت ،ازالے کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے یہاں شاستری نگر جموں میں عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں دورہ کر کے مقامی عوام کے مسائل سماعت کئے جہاں ان کے ہمراہ کونسلر وارڈ نمبر بائیس جے دیپ سرما موجود تھے ۔اس موقع پر مقامی عوام نے موصوف کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ بقایہ گلیوں اور نالیوں کے کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کرمچاریوں میں اضافہ کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ آوارہ کتوں سے مقامی عوام کو نجات دلائی جائے ۔وہیں میئر نے مقامی عوام کے مسائل کو بغور سماعت کیا اور ازالے کی یقین دہانی کروائی ۔اس دوران میئر جے ایم سی نے رام دربار مندر کے نزدیک پارک کے کام کا آغاز کروایا جس پر آٹھ لاکھ روپئے کی لاگت آئے گی ۔وہیں میئر نے متعلقہ انجینئرنگ اکائی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کام کو بروقت مکمل کیا جائے ۔