ملازمین کئی برسوں سے احتجاج کر رہے ہیں،حکومتوں نے صرف وعدے کئے:سرندر سنگھ گِلّی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یووا راجپوت سبھا کے صدر سرندر سنگھ گِلی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پی ایچ ای ملازمین جو اپنے حقوق کیلئے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کے مطالبات کیلئے مکمل حمائت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عارضی ملازمین گزشتہ دو دہائیوں سے اپنے مطالبات کے ازالے کیلئے حکومت سے اپیل کر رہے ہیں لیکن حکومت نے آج تک ان ملازمین کی مستقلی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے صرف وعدے کئے لیکن وفا نہیں کئے ۔موصوف نے مزید کہاکہ یووا راجپوت سبھا پی ایچ ای عارضی ملازمین کی حمائیت کرتے ہیںجو اپنے مطالبات کو لیکر کئی برسوں سے سراپا احتجاج ہیں ۔