اٹھارہ سالہ نوجوان کی جان بچانے کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی تھی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لانس نائک منجیت سنگھ کو سرووتم جیون رکشا اعزاز سے صدر جمہوریہ نے نوازہ ہے ۔واضح رہے انہیں یہ اعزاز اپنے ایک ساتھ کی زندگی بچانے کی جد و جہد اور ہمت کیلئے دیا گیا ۔ اکیس اکتوبر 2018کو منجیت سنگھ بکنور امبالہ میںاپنے گھر چھٹی آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے ایک اٹھارہ سالہ نوجوان جو ایک کنویں میں گر گیا تھا کو بچالیا اوراپنی جان کی قربانی پیش کر دی ۔ا س سلسلے میں سرووتم جیون رکشا اعزاز دینے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور امبالہ کینٹ میں دو لاکھ روپئے کا نقد انعام آنجہانی کی اہلیہ کو کمانڈر انجینئر برگیڈ نے دیا ۔