کسان مخالف بل کے خلاف ستیہ گرہ کا دوسرا دن

0
0

کسان کانگریس نے بل کی منسوخی کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍آل جموں وکشمیر کسان کانگریس کی جانب سے کسان بل کے خلاف دو اکتوبر تک ستیہ گرہ کا اعلان کیا گیا ۔وہیں ستیہ گرہ کے دوسرے روز یہاں سانبہ میں کسانوں نے بھاجپا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور بل کی منسوخی کا مطالبہ کیا ۔اس سلسلے میں ضلع کسان کانگریس کمیٹی کی جانب سے چوہدری گارو رام کی قیادت میں احتجاج کیا گیا ۔وہیں گارو رام نے ستیہ گرہ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ کسان پہلے سے جموں وکشمیر میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے اور اب کسان بل نے کسانوں کی مصیبتوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ستیہ گرہ پر مجبور کیا ہے ۔گارو رام نے کہاکہ کانگریس جماعت نے بھی اس بل کو مسترد کیا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ستیہ گرہ دو اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس دوران ریلیاں اور احتجاج کئے جائیں گے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا