لازوال ڈیسک
کرناہ؍؍ جموں وکشمیر گجر بکراول یوتھ ویلفیئر کانفرنس کے نائب صدر کرناہ زبیر چوہدری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 8؍ اگست کو کرناہ میں ہوئی گولہ باری میں زخمی ہوئے نوجوان رفاقت حسین شاہ کی گورنر انتظامیہ امداد فراہم کرے کیوں کہ یہ نوجوان نہایت ہی غریب کنبہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس کو علاج و معالجہ کے لئے کوئے ذرائع آمدن نہیں جس کی بناء پر یہ کچھ کر سکے۔ ابھی تک سرکاری طور پر اِسے صرف 5000 ہزار روپیہ دئیے گئے ہیں ۔لازوال سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن زبیر چوہدری نے کہا ہمارے لوگ سرحد پار کی گولیوں سے یا تو جانیں گنوا بیٹھتے ہیں یا پھر عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں اس لئے سرکار کو انھیں ایس آر او کے تحت ملازمت یا پھر اچھی امداد فراہم کرنی چاہیئے۔