چیتنیا کے پرساد
(ڈی ایف ایف کے سابق ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اور اِفّی کے سابق فیسٹیول ڈائرکٹر )
بھارت کا 55واں بین الاقوامی فلمی میلہ (اِفی) 20 نومبر سے 28 نومبر کے درمیان گوا کے خوبصورت ساحلوں پر سنیما سے متعلق تقریبات کی ایک تازہ لہر لانے کے لیے مستعد ہے۔ اس سال کا میلہ فلم کی جھلک پیش کرنے کے علاوہ اور بہت کچھ لے کر آئے گا؛ یہ عالمی ثقافتوں کا ایک اتصال ہوگا، ابھرتی ہوئی آوازوں کی آواز کا مخزن ہوگا اور بھارت کی سنیما کی وراثت کے تئیں ایک گہرا خراج عقیدت بھی ہوگا۔ افی 2024 آگے کی جانب اٹھایا گیا ایک بے باکانہ قدم ہے، نہ صرف اپنے بالیدہ ہونے کے لحاظ سے بلکہ ایک ایسے ممتاز بین الاقوامی فلمی میلے کے طور پر جس کے تحت دونوں یعنی بھارت کی فعال ثقافت اور سنیما کے فن کو مطلع عالم پر جشن کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔
https://open.spotify.com/track/0QLMZAMAl67e776FRFevDL
اس سال، اِفّی نے یہاں آسٹریلیا کو ’’خصوصی توجہ کے ملک کے طور پر‘‘ پیش کیا ہے، اس کے تحت ثقافتوں میں واقع فاصلوں کو پر کرنے اور بین الاقوامی رواداری کو فروغ دینے کے سلسلے میں میلے کی عہد بندگی پر زور دیا جائے گا۔ اس شعبے کے تحت بھارتی ناظرین کو آسٹریلیا کے سنیما کی گہرائیوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا جس کے ذریعہ وہ مخصوص فلموں کے انتخاب کی جستجو کریں گے اور یہ فلمیں جاندار ڈراموں سے لے کر مخاطری کامیڈیوں اور غور و فکر کی دعوت دینے والی دستاویزی حصے پر مشتمل ہوں گی۔ اس مخصوص مرتکز لینس کے توسط سے ناظرین آسٹریلیا کی منفرد اور پروان چڑھتی ہوئی سنیمائی زبان کا تجربہ کر سکیں گے۔ یہی چیز افی کو مختلف النوع ثقافتی پہلوئوں کی ستائش اور پیش کش کا ایک مضبوط پلیٹ فارم بناتی ہے جہاں اس پر مکالمہ بھی ہوتا ہے۔ ایسا کرکے اِفّی 2024 روایتی فلمی اسکریننگ سے کہیں آگے بڑھ کر ایک عمیق اثرات کا حامل تجربہ فراہم کرنے والا ذریعہ بن جاتا ہے اور یہی چیز اس میلے کو مختلف داستانوں، عوام اور دنیا کی ثقافتوں کے مابین ایک پل کے طور پر کام کرنے کی قوت عطا کرتی ہے۔
اِفّی 2024 کا نوع بہ نوع اضافہ، بھارتی فیچر فلموں کے سب سے ’’بہترین اولین ڈائرکٹر ‘‘ کا ایوارڈ یہ اگلی پیڑھی کے بھارتی فلم سازوں کے معاملے میں ایک نمایاں خصوصیت کا حامل ہوگا۔ یہ ایوارڈ محض ایک اعتراف نہیں ہے بلکہ کسی نوجوان ڈائرکٹر کے عرصہ عمل میں یہ ایک محوری لمحہ ہوگا۔ اس کے ذریعہ بھارتی سنیما کے نئے تناظر کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔ اس زمرے کو پہلی مرتبہ ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والوں کے لیے وقف کرنا، اِفّی اس کے ذریعہ اختراعی آوازوں کو پروان چڑھانے کی اپنی عہد بندگی اور انہیں فزوں تر ہوتی ہوئی مسابقتی صنعت میں اپنی شناخت بنانے میں مدد کرنے کا اشارہ بھی دے گی۔ جہاں ایک جانب متعدد بین الاقوامی فلمی میلے پہلے سے مقام کے حامل باصلاحیت افراد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، افی کے ذریعہ پہلی مرتبہ فلم سازوں کی کوششوں کے اعتراف کا عمل ایسا ہے جس سے بھارتی سنیما کی نمو اور مستقبل کو پروان چڑھانے کے سلسلے میں اس کی عہدبندگی اجاگر ہوتی ہے۔
اس سال کا میلہ بھارتی سنیما کی چار معروف شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کرے گا۔ ان شخصیات میں راج کپور، تپن سنہا، اکی نینی ناگیشور رائو (اے این آر) اور محمد رفیع کے نام شامل ہیں۔ ان اساطیری شخصیات نے بھارتی سنیما کی وراثت کو سمت عطا کی اور متعدد پیڑھیوں کے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔ منتخبہ کلاسیکی اور خصوصی طور پر تخلیق کردہ پیشکشوں کے ذریعہ، اِفّی نئی پیڑھی کے لیے فنکاری کو زندہ جاوید شکل میں پیش کرے گا اور بین الاقوامی ناظرین کو بھارت کے مالا مالا سنیما کی تاریخی کی بامعنی جھلک بھی دکھائے گا۔ یہ خراج عقیدت بھارتی سنیما کی گہرائی کی ایک یادگار بھی ہوگا، ثقافت پر مرتب ہوئے اس کے تغیراتی اثرات کا بھی حامل ہوگا اور ان مشعل برداروں کی پائیدار معنویت کو بھی اجاگر کرے گا۔
اِفّی کا فلم بازار، اب یہ اپنے 18 برس مکمل کر چکا ہے، یہ ایک فعال مارکیٹ پلیس ہے جہاں فلم سازوں، فائننسروں، ڈسٹری بیوٹرس اور بین الاقوامی صنعت کے قائدین کو یکجا ہونے کا موقع حاصل ہوتاہے۔ ویونگ روم میں 200 سے زائد دکھائی جانے والی فلموں کے ساتھ فلم بازار ایک ایسی جگہ ہے جہاں کہانیاں سرمایہ کاروں کو تلاش کرتی ہیں ، فلمیں ڈسٹری بیوٹروں سے مربوط ہوتی ہیں اور اشتراک قائم ہوتے ہیں۔ یہ کلی طور پر اپنے مقصد کے لیے وقف پلیٹ فارم اِفّی کو اسکریننگ پر مرتکز دیگر تیوہاروں سے علیحدہ حیثیت عطا کرتا ہے۔ یہاں پروجیکٹروں کو نمو پذیر ہونے کا موقع حاصل ہوتا ہے اور یہ پروجیکٹ اس میلے کے دائرے سے بھی آگے بڑھ کر پروان چڑھتے ہیں۔ دونوں یعنی بھارتی اور بین الاقوامی فلم سازوں کے لیے، فلم بازار ایک داخلی دروازے کا کام کرتا ہے جہاں سے وہ عالمی ناظرین تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور ایک ایسے نایاب نیٹ ورک کو ملاحظہ کرنے کا موقع حاصل کرتے ہیں جس کے ذریعہ وہ مستقبل کے پروجیکٹوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔
اِفّی کا انڈین پینورما سیکشن اس میلے کا ایک خصوصی امتیازی نشان بن چکا ہے۔ اس کے تحت ناظرین کو ہم عصر بھارتی سنیما کے مختلف النوع اور متنوع انتخاب ملاحظہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ 25 فیچر فلموں اور 20 غیر فیچر فلموں کے ساتھ جنہیں ان کی سنیمائی عمدگی، موضوعاتی ہمہ گیری اور جمالیاتی خلاقیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے، بھارتی پینورما بھارتی داستان گوئی کی فعالیت اور تنوع کو اجاگر کرتا ہے۔ بین الاقوامی ناظرین کے لیے یہ بھارت کے سماجی- ثقافتی پیش منظر کی حقیقی تفہیم فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت علاقائی بیانیوں سے لے کر پیش رو تجربات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ یہ سیکشن اِفّی کے اس مشن کو ایک نئی قوت عطا کرتا ہے جس کے تحت اِفّی بھارتی سنیما کو اس کی تمام تر گہرائیوں اور تنوع کے ساتھ پیش کرتا ہے، اور اس طرح اسے عالمی فلم مکالمے کا ایک بیش بہا حصہ بنا دیتا ہے۔
اِفّی 2024 کی ایک نمایاں خصوصیت پر مبنی پہل قدمی ’’مستقبل کے خلاقانہ ذہن ہیں‘‘ (سی ایم او ٹی)، یہ ایک ایسا پروگرام ہے جسے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نے وضع کیا ہے اور یہ پروگرام نوجوان فلم سازوں کو پروان چڑھانے کے لیے وقف ہے۔ سی ایم او ٹی ابھرتی آوازوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور اینی میشن کی جھلک پیش کر سکتیہیں۔ اس کے ذریعہ تجربے کار صنعتی پیشہ واران سے روابط استوار ہوتے ہیں۔ سی ایم او ٹی کے توسط سے نہ صرف نوجوان باصلاحیت افراد کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ بھارتی فلم سازوں کی اگلی پیڑھی کو بھی بااختیار بنا رہا ہے یعنی انہیں کامیاب ہونے کے لیے وسائل اور روابط فراہم کر رہا ہے۔ اس پہل قدمی نے افی کے کردار کو ایک ایسے میلے کے طور پر استحکام بخشا ہے جو ایک تقریب سے بڑھ کر خلاقیت اور نمو کے لیے پروان چڑھانے والی زمین بن جاتا ہے۔
بھارت پَرو کے مقصد سے ہم آہنگ رہتے ہوئے، کانز 2024 میں حاصل ہوئی عالمی توجہ کے ساتھ اِفّی بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے کو ایک تقریب کی شکل میں بھی پیش کرے گا۔ بھارت پَرو، جو ایک ایسی مہم ہے جس کے تحت کثرت میں وحدت کی بھارت کی مالامال روایات اجاگر ہوتی ہیں، اس کے تحت اِفّی میں اس کے سنیمائی اظہار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں، جہاں پیش کی جانے والی فلمیں، تقریبات اور پروگرام بھارت کی کثیر پہلوئی شناخت کو اجاگر کرتیہیں۔ بھارت ثقافت کی یہ تقریب بین الاقوامی ناظرین کو ایک عمیق تجربہ اور بھارتی تاریخ کی گہری تفہیم فراہم کرتی ہے، اس کے ذریعہ وہ سنیما کے طاقتور لینس کے توسط سے اس کے ورثے کو سمجھنے کا ایک موقع حاصل کرتیہیں۔
اِفّی 2024 بھارتی سنیما کے لیے ایک تغیراتی لمحے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بھارتی فلم سازوں کو مطلع عالم تک رفعت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام کر رہا ہے۔ ابھرتی ہوئی صلاحیتوں، عالمی اشتراک اور ثقافتی تبادلے کے سلسلے میں میلے کے ذریعہ دیا جانے والا زور فنون کے معاملے میں ایک عالمی قائد بن جانے کی بھارت کی خواہش کے پہلو کو بھی مربوط کرتا ہے۔ اِفّی کے ذریعہ صنعت پر مبنی پہل قدمیوں کو جس طرح سے منفرد انداز میں مربوط کیا گیا ہے، نئی آوازوں کو اعتبار بخشا گیا ہے اور سنیمائی ورثے کو جس پرزور طریقے سے پیش کیا جائے گا، یہ تمام امور بھارتی سنیما کی نمو میں ایک محوری کردار ادا کریں گے اور مطلع عالم پر اس کا بہتر استقبال ہوگا۔ اس سال کے ایڈیشن میں صنعت پر ایک ناقابل فراموش اثر مرتب ہوگا۔ اِفّی بطور میلہ نہیں بلکہ یہ بھارت کے سنیماکی ثقافت کا ایک مظہر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے مستقبل کے تعین کے معاملے میں ایک سرگرم قوت بن کر ابھرے گا۔
بین الاقوامی فلم سازوں کے لیے، اِفّی 2024 بھارتی فعال سنیمائی پیش منظر سے مربوط ہونے کے لیے ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔ متنوع ناظرین تک رسائی کا ایک موقع فراہم کرکے، فلمی بازار کے وسائل تک رسائی فراہم کرکے اور آسٹریلیا کے شوکیس جیسے سیکشنوں کے ساتھ مربوط ہوکر، اِفّی بین الاقوامی فلم سازوں کو بھارت کی پسند اور یہاں کے ذوق کی تفہیم کا موقع فراہم کرے گا، رجحانات اور مواقع کو سمجھنے کا ذریعہ بنے گا۔ معروف بھارتی فنکاروں کو اِفّی کی جانب سے پیش کیے جانے والے خراج عقید ت کا عمل بھی ایک ایسا مالا مال ثقافتی پس منظر ہوگا جو بین الاقوامی مہمانان کو بھارتی سنیما کی وراثت اور تعاون کا ادراک اور ستائش کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان تمام تر باہمی روابط کے ذریعہ اِفّی نے ایک منفرد، مشترکہ ماحول قائم کیا ہے جس سے دونوں یعنی بھارتی اور عالمی سنیما مالا مال ہوں گے۔
55واں اِفّی ایک ایسا میلہ ہے جس نے روایت کو مستقبل کی فکر، اختراع کے ساتھ بڑی خوبصورتی سے مربوط کیا ہے ، بھارتی سنیما کی جید شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی آوازوں کا بھی خیال رکھا ہے۔ بھارت پَرو کے جذبے سے لے کر ابھرتے ہوئے باصلاحیت افراد کے لیے نئے ایوارڈ کی فراہمی تک اِفّی 2024 سنیما کی بالیدہ ہوتی ہوئی نوعیت کا مرقع بن گیا ہے اور اس کے ذریعہ کہانی کو روابط قائم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر جو قوت حاصل ہے اس کا جشن بھی منایا جا سکے گا۔ چونکہ اس فلمی میلے میں بین الاقوامی فلم ساز، صنعتی قائدین، اور ناظرین یکجا ہوں گے، اس عمل نے بھارت کو عالمی سنیما میں ایک کلیدی شراکت کی حیثیت عطا کی ہے اور پائیدار اثرات اور تصوریت کے حامل ایک میلے کے طور پر اِفّی کی حیثیت کو بھی اعتبار عطا کیا ہے۔