کی تحصیلی سطح کی میٹینگ، کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیالات
منظور حسین قادری
درہال؍؍تحصیل قلعہ درہال ضلع راجوری کی جماعت اہل سنت اکائی کا ایک اہم اجلاس دار العلوم نظامیہ ونڈ موہڑہ پکھرنی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت کی تحصیل سطح کی باڈی تشکیل دی گئی۔ جماعت کے تحصیل صدر مولانا فاروق قلعہ درہال ، نائب صدر مولانا عبد الرشید نقشبندی امام دہرہ نالہ، جوائنٹ سکریٹری مولانا اخلاق حسین دوتہ جنرل سکریٹری مولانا نذیر احمد نقشبندی،اور زونل صدر مولانا حافظ محمد اقبال نظامی نے اس باڈی کا ڈھانچہ تیار کرکے جماعت کی صوبائی باڈی کو روانہ کیا۔ اس اجلاس میں جماعت کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کرتے ہوے مولانا محمد فاروق نے کمیٹی کے ہر فرد سے مکمل دیانت داری اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کا حلف لیا۔ جوائنٹ سکریٹری مولانا اخلاق نے علاقے میں خوشی غمی کے مواقع پر معاشرتی خرابیوں اور مذموم رواج پر روک لگانے کے لیے چند اہم نکات کو اجاگر کیا اور جماعت کے بینر تلے ان برائیوں کے سد باب کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں مولانا عبد الرحمن قلعہ درہال، مولانا غلام ربانی، مولانا نثار حسین اندروٹھ، مولانا مفتی ڈاکٹر محمد ابراہیم مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ، مولانا سائیں ، مولانا لیاقت حسین، مولانا برکت حسین، مولانا بدر حسین، مولانا سجاد حسین، قاری شاہد اقبال ، سائیں عبد الخالق اور علاقہ کی ایک بزرگ ہستی الحاج میاں کالو صاحب نے شرکت کی۔