لازوال ڈیسک
جموں؍؍لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا نے یوم ہندی 2020 کے موقع پر ہندی چیٹ بوٹ متر کا آغاز کیا ۔اس موقع پر کارپوریشن کے تمام اعلی افسران نے شرکت کی۔ کووڈ19 کی وجہ سے یہ پروگرام ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر کارپوریشن چیئرمین ایم آر کمار نے ’ایل آئی سی متر‘ ہندی چیٹ بوٹ لانچ کیا۔ اس چیٹ بوٹ میں ایل آئی سی صارفینLIC مصنوعات ، آن لائن پالیسی ، پالیسی کی حیثیت ، پالیسی خدمت اور دعوے خریدنیکے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے یہ سہولت 2020 جنوری سے انگریزی چیٹ میں دستیاب ہے اور اگست کے آخر تک 74 57438 سوالات پوچھے گئے جن کا کامیابی کے ساتھ جواب دیا گیا۔آج سے اس چیٹ بوٹ پر ہندی میں سوال پوچھے جا رہے ہیںاور جواب بھی دئے جا رہے ہیں۔ایل آئی سی اس سہولت سے ہندی کو فروغ اورصارفین کو بہتر خدمت مہیا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو توقع ہے کہ اس کی رونمائی سے کارپوریشن کی ویب سائٹ پر رابطوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔