سرپنچوں نے دیہی ترقی کے کاموں میں ای ٹینڈرنگ کی مخالفت کی

0
0

کہا ہم بیک ٹو ولیج پروگرام کی بھی مخالفت کرتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیئرمین بلاک بھلوال کلدیپ راجن ،سرپنچ ایسو سی ایشن بلاک بھلوال کے صدر دھرمندر سنگھ نے یہاں پنچائتی کاموں نے ای ٹینڈرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقی کے کاموں میں ای ٹینڈرنگ کی مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام بھی گائوں کی عوام اور ترقی کے مخالف ہے ۔اس سلسلے میں دھرمندر سنگھ منہاس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم پنچائتی راج میں ای ٹنڈرنگ کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور پنچائتی نمائندگان عوام کی خواہشات کے تحت ترقیاتی منصوبہ نہیں بناپائینگے۔انہوںنے مزید کہاکہ دیہی کام ایسے کام ہیں جو پنچائتوں کے ساتھ برائے راست وابستہ ہیں اور ای ٹنڈرنگ کی وجہ سے پنچائتی نمائندگان ترقیاتی کاموں سے دور ہو جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ پنچائتی نمائندگا ای ٹنڈرنگ کی مخالفت میں ہیں۔اس موقع پر کلدیپ کمار بلاک چیئرپرسن نے کہا کہ برسوں سے پنچائتوں کے کام کاج سرپنچ کرواتے آرہے ہیں لیکن ای ٹنڈرنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا