چلو! ٹویٹر اکاؤنٹ بنائیں، اپنی آواز اٹھائیں۔ (ٹیوٹر اکاونٹ سے لے کر ویری فائیڈ تک) ‎

0
0

فہیم جیلانی مصباحی مرادآبادی
متعلم جامعہ اشرفیہ ،مبارک پور، اعظم گڑھ
+918477866532

سوشل میڈیا کا ایک اہم ترین پلیٹ فارم ٹوئٹر ہے۔ سوشل میڈیا کامین سٹریم اگر ٹوئٹر کو کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، کیونکہ ٹوئٹر کا عالمی سطح پر استعمال ہوتا ہے،
ایک وقت تھا جب ٹیوٹر پر صرف انگلش لکھنے والےہوا کرتے تھے، اور اس ایپ کو اردو، ہندی پڑھنے والے چلاتے ہوئے ہچکچاتے تھے۔
پھر اس پر ہندی اردو سے تعلق رکھنے والوں کی کافی تعداد کھنچی چلی آئی
اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے ہمارے بہت سے دوست اکاونٹ بنانے کے تعلق سے پوچھتے ہیں

(۱) اکاونٹ بنانے کا طریقہ ؟

سب سے پہلے پلے سٹور سے twitter* ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے اوپن کریں… اوپن کرنے کے بعد پہلا آپشن *Get Started* آئے گا،اس پر کلک کریں… اب *Name* والی جگہ پر اپنا نام لکھیں اور نیچے والی لائن پر کلک کر کے اپنا ای میل ایڈریس یا فون نمبر لکھیں… اس کے بعد دائیں طرف نیچے کونے میں دیئے گئے آپشن *Next* پر کلک کریں… اس کے بعد Sign up کے آپشن پر کلک کریں.
اب آپ کے فون نمبر یا ای میل ایڈریس پر ایک کوڈ آئے گا، وہ لکھنے کے بعد *Select* کے آپشن پر کلک کر کے اپنی مرضی کا پاسورڈ دیں… جس کا کم سے کم ایک حرف انگریزی میں ہو. مثلا(a123456) اب اپنی پسندیدہ تصویر *Upload* کریں اور نیچے دیئے گئے *Next* کے آپشن پر کلک کریں… آگے دو آپشن آئیں گے… *Sync* *contacts* اور *Not* *Now*…. یہاں Not now پر کلک کریں..
اب آپ کے پاس بہت سارے آپشن آئیں گے… اگر آپ اپنی مرضی کے کوئی سے بھی دو تین آپشن سلیکٹ کرنا چاہیں تو ٹھیک، ورنہ نیچے بائیں کونے میں موجود آپشن *Skip* *for* *now* پر کلک کریں… اب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف افراد کے نام آپ کے سامنے آئیں گے… ان میں سے جنہیں آپ *Follow* کرنا چاہیں ،انہیں فالو کر کے نیچے کونے میں موجود *Next* کے آپشن پر کلک کریں… لیں جی آپ کی آئی ڈی بن گئی.
اب اپنی آئی ڈی اور اس میں دیا گیا پاسورڈ اپنے پاس کاغذ پر محفوظ کر لیں… تاکہ پاسورڈ بھول جانے کی صورت میں آپ کو کوئی پرابلم نہ ہو.

(۲)ٹویٹر اکاؤنٹ ویری فائیڈ کیسے ہوتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں نام کے آگے ایک بلیو ٹک پہلے تو صرف معروف شخصیات یا برانڈز کے لیے محدود تھا۔

درحقیقت ایک مصدقہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ایک زمانے میں اسٹیٹس سمبل بھی بن گیا تھا۔
لیکن اب ٹوئٹر نے سب کو اپنے اکاﺅنٹ کو ویری فائیڈ بنانے کے لیے موقع فراہم کیا۔

اگرچہ اکاﺅنٹ کے آگے بلیو ٹک کا حصول آسان نہیں کیونکہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعزاز ایسے صارفین کو دیا جاتا ہے جو کہ موسیقی، اداکاری، فیشن، حکومتی، سیاسی، مذہبی، صحافتی، میڈیا، اسپورٹس، بزنس اور دیگر عوامی دلچسپی کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہوں۔

تاہم پھر بھی یہ طریقہ کار کافی آسان ہے۔

بس یہ جان لیں کہ آپ نے اس پر کیسے عمل درآمد کرنا ہے۔
اس عمل کے آغاز کے لیے ٹوئٹر سپورٹ پیج support.twitter.com پر لاگ اِن ہوں اور وہاں مائی اکاﺅنٹ پر کلک کریں۔
اس کے بعد Managing your acount پر کلک کریں۔
اس کے بعد ویری فائیڈ اکاﺅنٹس کے ٹیب پر کلک کریں اور پھر ریکوئسٹ ٹو ویری فائی این اکاﺅنٹ پر جائیں-
اس کے بعد آپ ایک پیج پر پہنچ جائیں گے جہاں سے ویری فائی اکاﺅنٹ کا فارم شروع ہوگا، جس میں آپ کو فون نمبر، ویب سائٹس اور دیگر اندراج کرنا ہوگا۔
سب سے پہلے تو آپ کو اپنا ٹوئٹر یوزر نیم لکھنا ہوگا، اگر وہ کسی برانڈ یا کمپنی کی نمائندگی کرتا ہو تو آپ کے پاس چیک باکس پر چیک لگانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔
اس کے بعد آپ کو خود کو حقیقی انسان ثابت کرنے کے لیے مختلف ویب سائٹس کا اندراج کرنا ہوگا جبکہ 500 الفاظ کے اندر بتانا ہوگا کہ اکاﺅنٹ کو ویری فائی کیوں کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد آپ سے کہا جائے گا کہ دی گئی معلومات کو دوبارہ چیک کرلیں اور پھر submit پر کلک کریں، جس کے بعد مشکل مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور آپ کو ٹوئٹر کے جواب کا انتظار کرنا ہوگا جس میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
آپ کو ویری فائیڈ اکاﺅنٹ کا علم تو بلیو ٹک سے ہو ہی جائے گا تاہم ایسا ہونے پر ٹوئٹر ویری فائیڈ اکاﺅنٹ بھی آپ کو فالو کرنے لگتا ہے جبکہ ٹوئٹر سپورٹ ٹیم سے ایک ای میل موصول ہوتی ہے اور اگر درخواست مسترد ہو تو بھی ای میل میں بتایا جاتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا