جے پور،// راجستھان میں گوجر لیڈر کرنل کروڑی سنگھ بینسلا کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔
ان کی عمر تقریباً 82 سال تھی۔ مسٹر بینسلا طویل عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے صبح منی پال اسپتال میں آخری سانس لی۔ انہوں نے راجستھان میں گوجر ریزرویشن کے لیے ایک طویل جنگ لڑی ، وہ گوجر تحریک کے بڑے لیڈر تھے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر پونیا نے جو احمد آباد کے دورے پر تھے، گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کرنل بینسلا کے بیٹے وجے بینسلا سے فون پر بات کرکے انہیں تسلی دی۔ ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ کسانوں اور نوجوانوں کو سماج اور ریاست سے واقف کرانے میں کرنل بنسلا کا اہم کردار تھا، ان کی موت ریاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔