بچیوں کی تعلیم سے دو خاندانوں میں علم کی شمع روشن ہوتی ہے :ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ جموں

0
0

جامعۃالصالحات زیرِ اھتمام جامعہ حنفیہ نظامیہ حنفی نگر ایتی راجوری میں سالانہ اجلاس ، 7بچیوں کی گئی ردائی پوشی
سیارف خان
راجوری؍؍جامعہ حنفیہ نظامیہ کے صحن میں جامعۃ الصالحات کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتیہ ڈاکٹر شکیلہ کوثر صاحبہ ناظمہ ادارہ فاطمۃ الزہرا رگوڑہ سدرہ جموں تشریف لائیں آپ نے اسلام میں پردہ اور تعلیم پر بے مثال خطاب فرمایا دوران خطاب آپ نے پردہ کی اہمیت وافادیت کے تعلق سے فرمایا کہ پردہ ہمارے اسلام میں فرض ہے اسے کسی قیمت پر ہم نہیں چھوڑ نہیں سکتیں ہم جان تو دے سکتیں ہیں مگر اسلام کے قانون میں ترمیم ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی۔اپ نے خواتین اسلام سے فرمایا اپنی بچیوں کو اس ادارہ میں بھیج کر زیورِ علم سے اراستہ وپیراستہ ضرور فرمائیں تاکہ دو خاندانوں کا بھلا ہوسکے۔آپ نے ادارہ کے مہتمم مفتی عبدالرؤف نعیمی اور جملہ معلمات کو مبارکبادی پیش کی کہ یہ راجوری کا پہلا بچیوں کا ادارہ ہے جہاں سے 7عالمات فارغ ہو رہی ہیں اپ نے فرمایا کہ ان شاء اللہ مستقبل قریب میں یہاں سے مفتیہ بھی نکلیں گیں ۔معلمہ فاضلہ مبینہ رؤف صاحبہ نے بھی علم کی فضیلت پر جامع خطاب فرمایا اور آپ نے خواتین اسلام سے اپیل کی کہ وہ جملہ قوانینِ اسلام اور عقیدٔ اہلسنت پر قائم ودائم رہیں مسلک حقہ اہلسنت ہی میں اپنی رشتہ داریاں قائم کریں۔محترمہ فاضلہ نعیمہ رؤف صاحبہ پرنسپل ادارہ ہذا نے نظامت کے فرائض احسن طریقہ سے انجام دئے اور آئے ہوئے جملہ خواتین کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں ضلع راجوری کی بہت ساری معلمات نے بھی خطاب فرمایا جبکہ ابتدا میں ادارہ کی بچیوں نے مختلف عناوین پر مختلف زبانوں میں مسخر کن خطابات فرمائے۔اختتام صلوۃ وسلام اور مہمان خصوصیہ کی رقت امیز دعا پر ہوا۔بعد لنگر حنفی نظامی کی تقسیم کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا