راجوری کے مزدوروں کے ڈی این اے !

0
0

سچ سامنے لایا جائے ،متاثرین کو انصاف ملے:چوہدری ذوالفقار علی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر چوہدری ذوالفقار علی نے یہاں راجوری کے مزدورں کی مبینہ اموات کے سلسلے میں حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ میں جلد متاثرین کو انصاف مہیا کیا جائے ۔موصوف نے کہاکہ اس معاملے میں ایک ماہ قبل ڈی این اے لئے گئے تھے لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی جبکہ ان مزدوروں کے لواحقین اپنے فرزندان کے جسد کو واپس لینے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔چوہدری ذوالفقار عی نے کہاکہ نوجوانوں کے لواحقین اپنے مذہبی طور طریقہ سے انہیں اپنے قبرستانوں میں دفنانے کیلئے انتظار کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس معاملہ میں روپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے اور قصورواروں کو سخت اور مثالی سزا دینے کے ساتھ ساتھ متاثرین کو ایک ایک کروڑ روپئے اور سرکاری نوکری کا معاوضہ دیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا