جموں، 14 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری ‘آپریشن آل آوٹ’ کے تحت ماہ اگست کے دوران 18 جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ 108 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا: ‘جموں و کشمیر میں خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آپریشن آل آوٹ’ کے تحت سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں۔
ماہ اگست2020 میں ہی مختلف آپریشنز کے دوران 18 جنگجو مارے گئے جبکہ 108 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا’۔