افسانے کی تکنیک کا علم ہے تو تعریفی کتابیں لکھوانے کے بجائے فن اور تکنیک پر کتابیں لکھیں ــ بشیر مالیر کوٹلوی
ایتوار شام تحریک بقائے اردو کے فیس بک پیج پر بشیر مالیر کوٹلوی کے ساتھ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کی خوشگوار علمی ادبی گفتگو ہوئی ـ
اردو کے معروف فکشن نگار، ناول نویس،ڈراما نگار اور تنقید نگار بشیر مالیر کوٹلوی بطور مہمان ناظرین کے روبرو تھے اور میزبان کے فرائض ڈاکٹر اسلم جمشید پوری صدر شعبہ اردو میرٹھ یونی ورسٹی نے ادا کیے ـ دو گھنٹے کی اس گفتگو میں بشیر صاحب نے اردو فکشن پر سیر حاصل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسانے کا دوسرا نام احتجاج ہے اور میری تمام کہانیوں میں آپ کو احتجاج ہی ملے گا ـ انہوں نے افسانے ـ افسانچے ـ ڈرامے ـ ناول کے ساتھ ساتھ تنقیدی مضامین بھی لکھے ہیں ـ اپنی مصوری کے نمونے بھی پیش کیے ـ افسانچوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افسانچہ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کا فن ہے لیکن کوزہ کھلے تو سمندر بھی نکلتا دیکھائی دےـ اسلم جمشید پوری نے ان سے اردو افسانوی ادب کے بہت سے گوشوں کو اجاگر کروایا ـ تحریک کا یہ پیج اردو کی بقا،اس کے فروغ اور ترقی و ترویج کے لئے بنایا گیا ــــ اردو سے وابستہ ادیب ـ شاعر ـ نقاد ـ دانشور ـ محقق ـ ماہرِ تعلیم ـ اسکالر ـ محبانِ اردوـ طلبا اور اردو کےلئےکسی بھی طرح کا کام کرنے والوں کو ایک ساتھ جوڑا جا رہا ہے تاکہ سب اپنے اپنے نیک مشوروں سے تحریک بقائے اردو کے پیج سے اردو زبان و ادب (نظم و نثر) کے فروغ ـ ترقی اور ترویج کے ساتھ ساتھ اردو تعلیم و تدریس کو کس طرح زیادہ دلچسپ، موثر ، کارآمد اور فعال بنا یا جا سکے یا کون سے ایسے اقدام اٹھائے جا سکتے ہیں ــــ اس پر خوب بولا جائے ـ لکھا جائے ـ کہا جائے ـ اورنئی نسلوں کو اردو سے جڑنے کے لئے کیا تدابیر ممکن ہو سکتی ہیں ــ روزگار کے کیا وسائل ممکن ہو سکتے ہیں ـ ان تمام نکات پر معزز خواتین و حضرات یہاں آکر علمی ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے باتیں کرتے ہیں ـ ساتھ ہی اپنا کلام / تخلیقات/ مطبوعات کے ساتھ ساتھ اردو کی اہمیت و افادیت پر بھی گفتگو کرتے ہیں ـ سرکاری غیر سرکاری اداروں سے اردو کی حمایت میں کام کاج کروانے کی گزارشات کرتے ہیں ــ
اس ضمن میں مہمان اپنی قیمتی آرا سے بھی نوازتے ہیں ـ تمام خواتین و حضرات کی آمد سے تحریک اور اس کی سرگرمیوں میں نئی جان آ گی ہے ــــ اور صدر عرفان عارف کا ماننا ہے کہ یہ سرگرمیاں آئیندہ بھی جاری رییں گی اور دنیا کے ہر کونے تک رسائی پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ــ