غلام نبی آزاد کو جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹانے پر بھلیسہ کے لوگوں نے کیا دکھ کا اظہار

0
0

آزاد جو دوبارہ سے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا جائے:بالکرشن پٹھانیہ
بابر نفیس

ڈوڈہ؍؍بھلیسہ سے کانگریس کے سینئر لیڈر بالکرشن پٹھانیہ نے کہا کہ غلام نبی آزاد نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ہندوستان میں جانے جاتے ہیں اور ان لیڈران میں ان کا شمار ہوتا ہے جنہوں نے تعمیر و ترقی امن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غلام نبی آزاد 40 برس سے ہندوستان کی پارلیمنٹ میں رہیں اور اندرا گاندھی سے لیے کر منموہن سنگھ کے دور تک پردھان منتریوں کے ساتھ کام کرتے آئے لیکن کبھی بھی اپنے اوپر انچ نہ آنے دی اور ہمیشہ کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے کام کیا لیکن افسوس آج کانگریس ہائی کمان نے ایسے لیڈر کو جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا کر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ۔کانگریس کے سینئر لیڈر و راجیہ سبھا میں حزب اختلاف رہنما اور جموں کشمیر میں کانگریس پارٹی کے ریڑ کی ہڈی مانے جانے والے غلام نبی آزاد جو کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے تاہم حالیہ دنوں کانگریس ہائی کمان کی جانب سے کی جانب سے حکم نامہ کے تحت غلام نبی آزاد کو جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا کر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر بنایا اور اس فیصلہ نے خطہ چناب بالخصوص بھلیسہ میں کانگریس لیڈران میں شدت ہلچل مچادی دی ہے۔اس لیے کانگریس ہائی کمان کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہے اور غلام نبی آزاد جو دوبارہ سے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا