یہاں کے لوگ ایل جی سنہاسے انصافی کیلئے پُراُمید:چوہدری عمران تبسم
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پنچات پروڑی گجراں میں سرپنچ اور پنجوں کی طرف سے عوام کے ساتھ کی جاری ناانصافی ناقابل برداشت سطح تک پہنچ چکی ہے،محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کیساتھ ملی بھگت سے مبینہ طور پر پنچایتی نمائندگان پنچایت کی ترقی سے زیاد ہ اپنی ترقی میں دلچسپی دکھارہے ہیں۔کاموں کو14ویں ایف سی کے کھاتے میں دکھاکرسرکاری رقومات ہڑپ کرنے کے عوامی سطح پرالزامات عائد کئے جارہے ہیں جو عوام میں مزید خدشات کوجنم دے رہے ہیں ایسے میں ایل جی انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ مالی خرد برد کی تحقیقات کاحکم صادرکریں ۔