سرنکوٹ لٹھونگ کے رہائشیوں نے محکمہ جل شکتی کیخلاف سخت احتجاج کیا

0
0

پانی سپلائی کئی روزسے ٹھپ،ملازمین کی لاپرواہی کے باعث لوگ پریشان حال
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍تحصیل سرنکوٹ لٹھونگ کے رہائشیوں نے محکمہ جل شکتیکے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور پانی سپلائی کو جلد بحال کرنے کی مانگ کی ہے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے پانی سپلائی پوری طرح سے متاثر ہے جس سے مقامی آبادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے محکمہ پی ایچ کے ملازمین پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملازمین ایمانداری سے فرائض انجام نہیں دے رہے ہیں جسکا کا خمیازہ مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔شوکت حسین نامی مقامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ بیس دنوں سے پانی سپلائی متاثر ہے اور محکمہ اس معاملے پر پوری طرح سے غیر سنجیدہ نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا متعلقہ حکام کے اعلیٰ ملازمین کو گوش گزار کیا گیا تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی سود مند ثابت نہ ہوا۔انہوں نیاس بات کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو دن میں پانی سپلائی بحال نہ کی گئی تو اس صورت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا جسکی ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا