شہارہ، ہٹ ماشکہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

0
0

30 برسوں سے 14 ہزار سے زائد کی مقامی ا?بادی کو شدید مشکلات کا سامنا : انتظامیہ خاموش تماشائی
حافظ قریشی

بسوہلی ؍؍ بسوہلی شہارہ سے ہٹ ماشکہ کی جانب جانے والی سڑک پچھلے تیس سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جگہ جگہ سڑک ٹوٹ چکی ہے تاہم سڑک دو مہینوں سے بند پڑی ہوئی ہے ۔سڑک، سلوا، پلانی، شہارہ، مقام پر زمین بوس ہو جانے سے سڑک بند ہے تاہم سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی ٹھپ ہے جسکے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم مقامی شنکر سنگھ نے نمائندہ "لازوال ” کو بتایا کہ سڑک بے حد خراب ہے پچھلے 40 برسوں سے سڑک کی حالت تشویشناک ہے سفر کرنا اس سڑک پر سے ناگوار ہو گیا ہے اور حالیہ دنوں میں بھاری بارشوں کے باعث سڑک کئی مقامات پر زمین بوس ہوگئی ہے اور جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے ہیں جبکہ کء بار سڑک کی خراب صورتحال اعلیٰ انتظامیہ کے سنگین میں لانے کے بعد بھی سڑک کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے جسکے نتیجے میں مقامی آبادی بے حد پریشان ہے۔کہا کہ بڑے ہی افسوس کا مقام ہے کہ نہ حکومت کی جانب سے اور نہ ہی انتظامیہ کی طرف سے شہارہ، ہٹ رابطہ سڑک کی تعمیر پر دھیان دیا جارہا ہے حکومت کے طرف سے دعوے تو بہت کیے جا رہے ہیں لیکن شہارہ، ہٹ سڑک کی تقدیر 30 برسوں سے ابھی تک بدل نہیں سکی سڑک کی حالت ابتر ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے لگاتار اس سڑک کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر جلد از جلد اس سڑک کو بحال نہیں کیا گیا تو علاقے کی آبادی سڑکوں پر اتر کر بنی بسوہلی سڑک کو جام کر کے احتجاج کرے گی بعد میں جسکے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔تاہم آج ہٹ کو جانے والی سڑک کو مقامیوں نے اپنے جیب سے پیسے خرچ کر کے سڑک کو درست کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا