یو ڈی اے نے راجیو مہاجن کو بطور کنوینئر نامزد کیا

0
0

کہا جموں کو سات دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یونائٹڈ ڈیموکریٹک الائنز نے راجیو مہاجن کو اتحاد کا کنوینئر نامز دکیا ۔اس سلسلے میں یہاں یو ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں اتحاد کا کام مضبوط کرنے کیلئے انہوں نے راجیو مہاجن کو کنوینئرنامزد کیا ۔وہیں راجیو مہاجن نے اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جموں کے لوگوں کو نظر انداز کیا ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ جموں کو لوٹنے کیلئے جموں سے کچھ موقع پرست لیڈران کو حکومتوں نے شامل کیا اور کشمیری لیڈرشپ کے ہاتھوں جموں کے لوگ سات دہائیوں تک متاثر رہے ۔موصوف نے جموں کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سات برسوں سے متاثر رہنے والی عوام اتحاد کا مظاہرہ کر کے یو ڈی اے میں شمولیت کر ے تاکہ ان موقع پرست جماعتوں کو ایک درس دیا جائے ۔اس موقع پر منیش ساہنی ، پردیپ سنگھ مہتا، سدھیر ڈوگرہ، ایس ایس پٹھانیہ ، بھوش دیوان و دیگران نے بیان کی حمائت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا