کہا کئی گروئوں سے متاثر ہو کر صوفی میوزک کو سنتے سنتے بڑا ہوا ہوں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے آشیش مہاجن نے ’رانجا میاں‘ گانے میں اتنے گل کھلائے کے کئی گلوکاروں نے ان کی سراہنا کی ہے ۔واضح رہے آشیش کا تعلق کشمیر سے ہے اور انہوںنے اپنا زیادہ بچپن جموں میںکاٹا ہے ۔اس سلسلے میں انہوںنے ٹی آر این سے ممبئی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کئی گروئوں سے سیکھا ہوں اور صوفی میوزک کو سنتے سنتے بڑا ہوا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری صوفی کلام اور اپنے گرو سوامی کمار جی مہاراج سے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ نصرت فتح علی خان سے بھی متاثر ہوا ہوں ۔انہوںنے مزید کہاکہ میں نے اس سفر کی شروعات کالج بینڈ سے کی تھی ۔واضح رہے یہ گانا شیوم ملہوترہ نے مالسنز میڈیا کے تحت تیار کیا ہے اور یو ٹیوب پر دو ملین سے زائد ویوز ہو چکے ہیں۔