این ایس وائی ایف کی 100ویں ریلی

0
0

وزیر اعظم اور صد رجمہوریہ کو جموں وکشمیر کی سرکاری زبانوں میں گوجری اور پنجابی شامل کرنے کیلئے لکھا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل ایس سی، ایس ٹی ،او بی سی اسٹوڈنٹس اور یوتھ فرنٹ جموں وکشمیر این ایس وائی ایف جو آل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی،ایس سی اور او بی سی کی ایک اکائی ہے کی جانب سے جموں وکشمیر یو ٹی میں ایک سو ورچول ریلیوں کا انعقاد یہاں این ایس وائی ایف کے ریاستی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سمیر چوہدری کی قیادت کنفیڈریشن کے صدر آر کے کلسوترہ کی زیر نگرانی کیا گیا ۔وہیں ایک سو یں ریلی میں کنفیڈریشن کے صدر کلسوترہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔واضح رہے ان ریلیوں کا انعقاد گوجری اور پنجابی کو جموں وکشمیر کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے سلسلے میں کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایک یاداشت صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نرندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور ایل جی منوج سنہا کو پیش کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں این ایس وائی ایف کی جانب سے مختلف مقامات پر یاداشتیں پیش کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا