کہا درجن سے زائد گھر زمین بوس ہو گئے ،انتظامیہ خاموش تماشاہی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍رام نگر حلقہ انتخاب میں بارشوں سے ہوئے نقصان کے متاثرین کو جموں وکشمیر این پی پی چیئرمین و سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے ریلیف تقسیم کی ۔انہوںنے حکومت کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو حکومت کی جانب سے امدا د نہیں کی گئی ۔موصوف نے کہاکہ رسلی گدیران گند ٹاپ میںبڑی پسی کی وجہ سے لوگوں کے گھر ،فصلیں ،زمین اور باغات سب نقصان ہوگئے اور انتظامیہ خاموش تماشاہی بنی بیٹھی ہے جبکہ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ اس سانحہ میں درج سے زائد مکان زمین بوس ہوئے ہیں ۔انہوںنے متاثرین کو ریلیف تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں آبی ذخائر اور گریوٹی لائین برباد ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ علاقہ کے لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ ان کے گھر میں رکھا مال و سامان سب زمین بوس ہو گیا ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ یہاں کے نقصان کے پیش نظر ایک یاداشت بھی ایل جی سونپی گئی ہے۔اس موقع پر شیو دیو سنگھ، سرندر چوہنا، پشوندر سنگھ، بلدیو چند، پون رسل و دیگران موجود تھے ۔