ایک دن میں کوروناکے ریکارڈ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز

0
0

نئی دہلی ،5 ستمبر (یواین آئی) ملک میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ وائرس کے 86 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم اسی عرصہ کے دوران 70ہزار سے زائد مریضوں کی صحتیابی سے ایکٹیو کیسز 21.04 فیصد پر آگئے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 86432 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 40،23،179 ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین دن سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے زائد رہے ہیں۔ بدھ کے روز83،883 اور جمعرات کو 83،341 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،072 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 31،07،223 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز میں 15،271 مریضوں کے اضافے سےمجموعی تعداد 8،46،395 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک کی صرف 12 ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1089اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69،561 ہوگئی ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 21.04 فیصد،شفایابی کی شرح 77.23 فیصد اور اموات کی شرح 1.73 فیصد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا