لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کے نوجوان رہنما چودھری یاسر نے کٹھوعہ میں انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شدید بارشوں کے سبب متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیں۔پریس کو دیئے گئے ایک بیان میں ، چودھری یاسر نے کہا کہ بارش اور موسم کی خراب صورتحال کے سبب دیہی علاقوں کے لوگوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ضلعی انتظامیہ جائیدادوں ، فصلوں ، زرعی اراضی اور سڑکوں کے نقصانات کا جائزہ لے۔یاسر نے مطالبہ کیا ، "انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنی ٹیمیں بنی ، بلیار ، باسوہلی ، ہیرا نگر اور کٹھوہ بھیجیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور لوگوں کو اس کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔