کووِڈٹیسٹ سے کترانامت اورخطرے کوبڑھانامت!

0
0

منڈی قصبہ ریڈ زون لوگوں نے کرونا ٹیسٹ کروانے سے کیا انکار ،انتظامیہ نے دانشمندانہ تعاون طلب کیا
ریاض ملک

منڈی؍؍تحصیل منڈی کے مین بازار سمیت منڈی قصبہ کو ریڈ زون قرار دئے جانے کے بعد تمام راستوں کو سیل کردیاگیاہے۔جگہ جگہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار تعینات کردئے گئے ہیںاور تمام گاڑیوں اور عام راہگیروں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائید کردی گئی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے حکم نامے کے مطابق تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے نائب تحصیلدار کی نگرانی میں پولیس کے ہمراہ ٹیم مقررہ کرکے ریڈ زون پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ جو گھر گھر جاکر عوام کو ٹیسٹ کئے جانے بارے جانکاری دے رہے ہیں۔لیکن تمام لوگوں نے ٹیسٹ کروانے سے صاف انکار کردیا۔نائب تحصیلدار منڈی و شب انسپکٹر محمد رقیب کے مطابق یہاں تک کہہ دیاکہ ہم ٹیسٹ نہیں کروائیں گے۔ آپ کو جوکروانا ہے کریں!۔انتظامیہ نے منڈی سب ضلع ہسپتال کے علاوہ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں بھی موبائیل ٹیم تعینات کرکے خواتین کے لئے ٹیسٹ کا بندوبست کیا ہے لیکن عوام ٹیسٹ نہیں کروا رہی ہے۔ منڈی سب ضلع ہسپتال میں جو آج چالیس ٹیسٹ ہوئے ہیں ان بھی دُکانداروں اور دوسرے لوگوں کے ہیں۔جس کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار منڈی اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اپنے ٹیسٹ کروا کر خود کے ساتھ ساتھ اپنے اہل واعیال کو محفوظ رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا