یواین آئی
آنند؍؍گجرات میں آنند ضلع کے امریٹھ علاقہ میں ’پب جی‘ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر ایک نوعمر کے خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سریلی گاوں میں محمد اسماعیل خان پٹھان (18) کو اس کے والد نے موبائل فون میں پب جی کھیلنے سے منع کیا تو اس نے کھیتوں میں چھڑکنے والی دباو اپنے ہی گھر میں پی لی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ بے ہوشی کی حالت میں اسے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔