ڈائریکٹر پوسٹل سروسز ہیڈکوارٹر گورو سریوستوا نے خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت ہند کے محکمہ پوسٹ کے ایک سینئر آفیسر شلندر دشورہ نے یہاں جموں وکشمیر سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کا چارج سنبھالا۔وہیں آل انڈین پوسٹل سروس (آئی پی او ایس ) کے 1989بیچ کے آفیسر شلندر دشورہ کا یہاں جموں و کشمیر سرکل میں نیا عہدہ سنبھالنے پر ڈائریکٹر پوسٹل سروسز ہیڈکوارٹر گورو سریوستوا نے خیر مقدم کیا ۔اس دوران دشورہ نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں پوسٹل محکمہ کا جائزہ لیا ۔انہوںنے اعتماد جتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ پوسٹ مرکزی حکومت کی اسکیموں کو جموں وکشمیر اور لداخ میں نافذ کرنے میں مرکزی حکومت کے بازو کا کام کرے گا۔