2,68,289 براستہ لکھن پور،1,16,043کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے وارِد جموں وکشمیر ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 3,84,332شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اَعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے1,16,043درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور2,68,289 اَفراد کو حکومت نے133 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے932مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 133کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 3,84,332شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق یکم؍ ستمبرسے2 0؍ ستمبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے3373 درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ1133مسافر آج 112ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 112ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے100,347درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔