آل جموں و کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن پونچھ کا نالاں

0
0

تحصیلدار روی شنکرکو معطل کرنا ناقابل برداشت : پٹوار ایسوسی ایشن پونچھ
اعجازالحق بخاری

جموں ؍؍تحصیلدار جموں روی شنکر کو عہدے سے معتل کرنے سے محکمہ مال میں سنسنی اور ایماندار ملازمین اور افسران کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔گزشتہ روز تحصیلدار جموں کو کام نہ کرنے کا الزام عائد کر کے عہدے سے معطل کیا گیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ ماہ تحصیلدار مذکور کو کوڈ 19 میں نمایاں کام کی وجہ سے سراہا گیا تھا۔لمحہ فقریہ ہے آخر کس کو کس وجہ سے نہایت ہی ایماندار آفیسر کے ساتھ اختلاف ہے۔کیونکہ ایک ایماندار آفیسر کے مقام اور عزت کو خاک آلود کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار یہاں ضلع صدر پٹوار ایسوسی ایشن پونچھ دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا ۔ضلع صدر بشارت نقوی نے کہا ایسے بے بنیاد فیصلوں سے ملازمین جو رات دن کام کرتے ہیں رنج و علم میں ہیںبچاؤ تدبیر کے متلاشی ہیں۔آخر ایمانداری نے ہی تحصیلدار جموں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن پونچھ کا ایل جی سے مطالبہ ہے کہ فوری غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور کمیٹی تشکیل دیکرتحصیلدار جموں پر لگے الزامات کی جانچ کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا