پولیس کا بڈگام سے چار جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

0
0

سری نگر، 2 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 4 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس اور فوج کی 53 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بیروہ کے پیٹھ کوٹ علاقے سے لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ چار اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے گرفتار شدہ اعانت کاروں کی شناخت شکیل احمد وانی ولد غلام احمد وانی، شوکت احمد ولد عبد الرشید ساکنان پیٹھ کوٹ اور عاقب مقبول خان ولد محمد مقبول خان ساکنہ چٹہ بگ بڈگام، اور اعجاز احمد ڈار ولد اسد اللہ ڈار ساکنہ چرونی چرار شریف کے بطور کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا