بھرتی کے متعلق کتابچے کئے گئے تقسیم
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج کی جانب سے ضلع پونچھ کے سیکلو اور اجوٹ میں نوجوانوں کیلئے بھرتی سے قبل ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں نصاب، منتخب ہونے کے پیش نظر اہم مسائل اور جسمانی معیارات کے متعلق معاملات شال کئے گئے ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور سرپنچوں کو بھرتی کے متعلق جانکاری کیلئے کتابچے تقسیم کئے گے ۔وہیں اس دوران نوجوانوں نے بھرتی کے متعلق پرجوش جوابات دئے ۔اس ضمن میں مقامی عوام نے فوج کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا ۔