کنیڈین کالج اور آرئینز کی جانب سے نرسنگ ایجوکیشن پر ویبنار کا انعقاد

0
0

ہیمانت کمار نے کنیڈا میں نرسنگ کورسز کی افادیت پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نرسنگ ایجوکیشن اور کنیڈا میں کیرئر بنانے کے سلسلے میں سپروٹ شاہ کالج کنیڈا اور آرئینز انسٹیچوٹ برائے نرسنگ راجپورہ نزد چندی گڑھ کی جانب سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ہیمانت کمار مارکیٹنگ منیجر سپروٹ شاہ کالج کنیڈا نے جی این ایم اور اے این ایم کے طلباء اور فیکلٹی ممبران سے تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے یہ ویبنار چیئرمین آرئینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ کی قیادت میں منعقد ہوا ۔وہیں کمار نے طلباء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے کنیڈا کیوں ضروری ہے ۔انہوںنے نرسنگ کورسز اور کنیڈا میں نرسنگ کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا