ہم سب ڈویژن کے درجے کیلئے قربان ہونے کیلئے بھی تیار ہیں:عوام
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کا علاقہ بونجواہ جو معاشی طور پر ترقی نہیںکر پایا ۔وہیں بونجواہ میں پینتیس ہزار نفوس آباد ہیں اور نو پنچائتیں بھی ہیں۔بونجواہ کو جبکہ 2014سے تحصیل کا درجہ بھی ملا ہے جو حلقہ انتخاب اندروال میں ہے ۔ مقامی عوام کاکہنا ہے کہ بونجوا ہ کو ہر محاذ پر نظر انداز کیا گیاجہاں ڈیجیٹل انڈیا کا نعرہ صرف دفاتر تک ہی رہا ،زمینی سطح پر کچھ دیکھنے کو نہ ملا ۔ اس ضمن میں مقامی عوام کا کہنا ہے کہ علاقہ کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ اس علاقہ کی ترقی ہو سکے ۔عوام کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن کا درجہ دینا اس علاقہ کی ضرورت ہے اور اس کیلئے مقامی عوام قربانی دینے کو بھی تیار ہے ۔