ایم ایس کے کشتواڑ کی جانب سے حاملہ خواتین کیلئے گود بھر آئی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

0
0

خواتین کو زچگی سے قبل اور بعد غذاء اور دیگر اہم مسائل کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا کی ہدایات پر اور ضلع پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پون پریہار کی نگرانی میں خواتین کیلئے ضلع سطح کے سینٹر ’مہیلا شکتی کیندر ‘ میں حاملہ خواتین کیلئے پوشن ابھیان کے تحت گود بھر آئی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر حاملہ خواتین کو زچگی سے قبل اور زچگی کے بعد غذا ، اپنا دودھ پلانے اور دیگر اہم مسائل کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایم ایس کے ٹیم نے کہا کہ اچھی غذاء کے معیار اور مقدار کی کمی کی وجہ سے ماں اور بچے کی صحت میں پریشانیاں آ سکتی ہیں۔شرکاء کو پوشن ماہ کو یکم تا تیس ستمبر منایا جاتا ہے کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقع پر آنگن واڑی ورکرس ، آنگن واڑی ہیلپرس، حاملہ خواتین اور دیگر شرکاء نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا