ہمیں دفاتر کا تمام کام ہندی میںکرنا چاہئے:این رام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سلال پاور اسٹیشن پر پندرہ روزہ ہندی پکھواڑے کا افتتاح یہاں جنرل منیجر انچارج ہیڈ سلال پاور اسٹیشن این رام نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایک بیداجیت جنرل منیجر میڈیکل سروسز اور جتندر کمار جنرل منیجر سول نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا جہاں سلال پاوراسٹیشن کے تمام اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ اس دوران کرونا وائرس کے چلتے سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا۔وہیں شرکا ء نے ہندی نظمیات پیش کیں جہاں مہمان خصوصی نے اپیل جاری کی ۔ویں این رام نے کہا کہ ملک میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہر زبان کا اپنا ماحو ل ہے جہاں ہندی زبان تمام زبانوں کو اتحاد میںلاتی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں اپنا تمام دفاتر کاکام ہندی میںکرنا چاہئے ۔