بسوہلی کی پنچایت جانومیں محکمہ بجلی کوپہچانو!

0
0

عارضی کھمبوں کیساتھ لٹکتی تاریں مکینوں اور راہگیروں کیلئے وبال ِجان
حافظ قریشی

بسوہلی ؍؍جانو پنچایت کا بد حال بجلی نظام جو تصویر صاف طور پر نظام بیان کر رہی ہے۔ علاقہ میں عارضی کھمبوں کیساتھ لٹکتی تاریں مکینوں اور راہگیروں کیلئے وبال ِجان بن چکی ہیں ۔مقامی لوگوں نے’’لازوال ‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے متعدد بار ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کو بدلنے کیلئے متعلقہ محکمہ سے رابطہ قائم کیا تاہم اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا جسکے چلتے مقامی آباد کاری پچھلے تین ہفتوں سے مذکورہ علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے اور پوری آبادی بجلی سپلائی سے محروم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی تاریں ڈھیلی ہو گئی ہیں اور خدانخواستہ حادثہ کبھی بھی ہو سکتا ہے ۔مقامی گرمیل سنگھ بتایا کہ کئی بار علاقہ کے لوگوں نے محکمہ کے متعلقہ حکام سے رجوع کیا جبکہ محکمہ کے چیف انجینئر نے متعلقہ افسر کو بھی اس حوالے سے اقدامات کرنے کو کہا مگر اس کے باوجود بھی علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام بد سے بدتر ہے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ کھمبوں کے ساتھ بندھی ہوئی ہیں اور ان کو بدلنے کا کام بھی امسال مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔تاہم ترسیلی لائنیں ڈھیلی پڑ گئی ہیں اور کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی بڑا خطرہ لا حق ہو سکتا ہے اور اس بد حال بجلی نظام کے نتیجے میں علاقے سے بجلی کی سپلائی پچھلے تین ہفتوں سے ٹھپ ہے جسکے باعث میں لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا