بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمد
تنویر چوہدری
پونچھ؍؍پونچھ پولیس کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوپریشنز منیش شرما کی سرپرستی میں بی ایس ایف و 39 آر آر بٹالین کے اشتراک سے ایک تلاشی مہم چلائی گئی جس دوران ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں واقع گائوں شیندرہ و کھنیتر ٹاپ سے ہتھیاروں سمیت اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ سرچ اوپریشن کی جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوپریشنز پونچھ منیش شرما نے بتایا کہ کچھ خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی جس میں بی ایس ایف و 39 آر آر کے جوان بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کاروائی کے دوران دو پستول،چار پستول میگزین ،پانچ اے کے 47 وائر لیس سیٹ ،دو عدد چار گرینیڈ بینوکولر ،ایک عدد 250 اے کے 47 رائوند، 150 پستول رائوند برآمد کیے گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ موصوف نے مذید بتایا کہ ضلع میں سیکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک مخالف کسی بھی بیرونی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔