غذائیت سے متعلق سرگرمیوں میں اپنا نمایاں تعاون دیا
سہسرام / یکم ستمبر: جہاں تمام صحت کارکنان نے کورونا وبا کے دوران اپنا اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں آنگن باڑی کارکنوں کا کردار بھی قابل تحسین رہا ہے۔ کورونا کی مدت میں مستفید افراد کو آئی سی ڈی ایس کی تمام خدمات فراہم کرنا ایک چیلنج رہا ہے، لیکن اس طرح کے مشکل اوقات میں بھی آنگن باڑی کارکنان نے اپنی خدمات اور کارکردگی کی مثالیں پیش کرکے اپنا فرض پورا کیا ہے۔ ان آنگن باڑی کارکنوں میں اس وبا کے دوران سنجھولی بلاک کی خاتون سپروائزر کنچن کماری کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔ نگران کنچن کماری نے دونوں حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔خواہ لوگوں کو غذائیت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینی ہو یا بروقت گھریلو دوروں کے ذریعہ فائدہ اٹھانے والوں تک غذائیت کی خدمات کو قابل رسائی بنانا ہو۔
کورونا مدت کے دوران تمام اسکیموں کو نا فذ کیا:کورونا مدت کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے، آنگن باڑی مراکز کو بند کرنا پڑا، جس کی وجہ سے غذائیت کی خدمات کو باقاعدہ رکھنے کا چیلنج بڑھ گیا تھا۔ لیکن کنچن کماری نے اپنے بلاک میں آئی سی ڈی ایس کی تمام خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے تغذیہ، ویکسی نیشن، دودھ پاؤڈر اور غذائیت کی تقسیم سے متعلق کام کو یقینی بنایا۔ اسی کے ساتھ اپنے بلاک کی دیہی خواتین کے بینک اکاؤنٹ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، ویکسینیشن کارڈ کے ساتھ، ان اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے انہیں آنگن باڑی مراکز میں اندراج کروانے کا مشورہ بھی دیتی رہیں۔
اہم غذائی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچا:کنچن کماری آنگن باڑی سنٹر کے بندہونے کی صورت میں آنگن باڑی ملازمین اور معاونین کے تعاون سے گھر گھر جاکر گود بھرائی، ان پراشن، سدھا دودھ کی تقسیم اور ٹی ایچ آر (گھر لے جانے والاراشن) کی تقسیم کے متبادل اقدامات پر توجہ دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے قرنطین سینٹر پر جاکر لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ قرنطین سینٹر میں کیسے رہنا ہے۔ کنچن کماری نے بتایا کہ کورونا کے دوران محکمہ کی طرف سے ہمیں جو بھی کام تفویض کیا گیا تھا وہ اچھی طرح سے انجام دیا گیا اور بلاک میں اس کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے تمام آنگن باڑی کارکنان، معاونین اور افسران نے میری بخوبی مدد کی۔سنجھولی بلاک میں، آئی سی ڈی ایس کے کام کو کورونا کی وجہ سے کبھی نہیں روکا گیا اور محکمہ صحت کی ہر رہنما خطوط کا خیال رکھتے ہوئے تمام کاروائیاں صحیح طور پر انجام دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نے کنچن کے کاموں کی تعریف کی:کنچن کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر سنیتا کماری نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے وقت مستحقین کو آئی سی ڈی ایس کی تغذیہ بخش خدمات فراہم کرنا ایک چیلنج رہا ہے۔ ایسے وقت میں کنچن جیسی کارکن نے محکمہ کا سمبل بن کر عوام کی خدمات کی ہے۔ محکمہ کے دوسرے ملازمین کنچن کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں اور ان کی محنت، تحمل اور ان کے کام کے لئے جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہیں۔ تغذیاتی کارکنوں کے ساتھ عام لوگوں کی شراکت معاشرے سے عدمِ غذائیت کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔ غذائیت کی سطح کو بہتر بنانے اور لوگوں کے غذائیت سے متعلق طرز عمل میں تبدیلی لانے کے لئے ایک تغذیہ بخش مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بہت سے دوسرے محکمے بھی آئی سی ڈی ایس اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ لیکن اس کی کامیابی کا انحصار عوامی شرکت پر ہے۔