چارو سنہا کے کندھوں پہ بڑی ذمہ داری

0
0

سرینگر میں سی آر پی ایف کی قیادت پہلی بار ایک خاتون انسپکٹر جنرل کریں گی
یواین آئی

سرینگر؍؍سری نگر سیکٹر کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی قیادت پہلی بار ایک خاتون انسپکٹر جنرل کریں گی۔ سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چارو سنہا بہت جلد انسپکٹر جنرل کے بطور جوائن کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے ایک فخر کی بات ہے۔سال 1996 بیچ کے تلنگانہ کیڈر کی آئی پی ایس افسر چارو سنہا بہت جلد سی آر پی ایف سری نگر سیکٹر کے انسپکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے والی ہیں۔قبل ازیں چارو سنہا نے جموں میں عرصہ دراز تک سی آر پی ایف کی انسپکٹر جنرل کے بطور اپنی خدمات انجام دی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سال 2005 میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ برین نشاط میں سی آر پی ایف سیکٹر قائم کیا گیا تھا اس کے حد اختیار میں تین اضلاع بڈگام، گاندربل اور سری نگر کے علاوہ لداخ یونین ٹریٹری آتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا