متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات، عالم اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ۔ مولانا عرفی قاسمی

0
0

نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) امریکہ کی ثالثی اور مداخلت سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر اور مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی اور آل انڈیا مسلم اتحاد فرنٹ کے چیرمین یونس صدیقی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے یہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ سیاسی اور سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا جو معاہدہ حال ہی میں کیاگیا ہے، وہ نہ صرف فلسطین کے ساتھ، بلکہ عرب ممالک اور پوری مسلم دنیا اور فرزندان توحید کے ساتھ دغا اور فریب کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کی پارٹی نے عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ اس مقصد کی برآوری کے لیے کرایا ہے، تاکہ اگلے صدارتی انتخابات میں اس کی فصل کاٹی جاسکے اورعرب و مسلم دنیا کی حمایت حاصل کرکے دوبارہ بر سر اقتدار آنے کی راہ ہموار کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا