جموں وکشمیر میں او بی سی طبقہ جات کو27فیصدریزرویشن دی جائے:اپنی پارٹی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر یوٹی میں دیگر پسماندہ طبقہ جات(او بی سی)کو 27فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ دیگر ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں او بی سی طبقہ کو27فیصدریزرویشن دی جائے جوکہ سات دہائیوں سے اپنے حقوق سے محروم ہے۔ موصوف پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ اس موقع پر سنیئرلیڈ رمحمد دلاور میر، سابقہ ایم ایل سی اور جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ، شنکر سنگھ چب، ابہے بقایہ، اعجاز کاظمی، رقیق احمد خان، سوہن سنگھ، بودھ راج بھگت ، سرکیش رانا، گورو کپو ر موجود تھے جنہوں نے او بی سی طبقہ جات کے ممبران اور جنتا دل لیڈران کی اپنی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔منجیت سنگھ کی صدارت میں منعقدہ ا،س تقریب میں تلک راج، چمن لال، انیل چنوترہ، جس پال سنگھ، اوتار سنگھ، پریم ساگر، وجے کمار، اکشے شرما، دیو راج شرما، کمل کمار، رمن کمار، آشا رانی، سکھ دیو کمار، موہندر پال، جگمیت سنگھ، تلک راج نے شمولیت کی۔ اس کے علاوہ جنتا دل لیڈران رضیہ بیگم، سید غلام نبی شاہ نے بھی اپنی پارٹی کا دامن تھام لیا۔ منجیت سنگھ نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں او بی سی طبقہ کی بہبودی کے لئے کام کرے گی۔ محمد دلاور میر نے کہاکہ اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر کی عوام کو ایک امید تھی ہے، پارٹی کا قیام لوگوں کی بہبودی کے لئے عمل میں لایاگیاہے۔ ہماری سیاست سچائی پر مبنی ہے اور لوگوں کو گمراہ یا کھوکھلے نعرے نہیں دینے ہیں۔ اپنی پارٹی دو خطوں میں اتحاد اور آپسی بھائی چارہ اور سبھی کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے